شاید ہی آپ نے اس قدر دوستانہ مراسم رکھنے والے داماد اور سسر پہلے کبھی دیکھے ہوں جیسے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی ہیں۔ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ مناتے ہوئے سسر شاہد آفریدی نے انھیں اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا۔ ویڈیو دیکھیں۔
ویڈیو میں شاہین آفریدی کی ایسی تصاویر کو یکجا کیا گیا ہے جس میں شاہد انھیں اپنے ہاتھوں سے کیک کھلا رہے ہیں۔ یہ تصاویر شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے لکاھ کہ “سالگرہ مبارک۔ ہمیشہ خوش رہو“ ساتھ ہی انھوں نے اپنے داماد کو ٹیگ بھی کیا۔
جہاں تک سالگرہ منانے کا تعلق ہے اس کے لئے دیکھا جاسکتا ہے کہ چاکلیٹ کیک بھی رکھا ہوا ہے جبکہ ہر طرف قمقمے لگائے گئے ہیں۔ جنگ نیوز کے مطابق سالگرہ میں تمام اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ چند ماہ پہلے ہی شاہین آفریدی کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔ البتہ شاہین اور شاہد داماد اور سسر سے زیادہ دوستوں کی طرح رہتے ہیں۔