ماں کا فون آیا گھر میں آٹا ختم ہوگیا ہے پھر ۔۔ انگلینڈ میں موجود شعیب اختر نے والدہ کی بات سنتے ہی کیا بڑا کام کیا؟ ثقلین مشتاق تعریف کرتے رہ گئے

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور ان کی اپنی والدہ سے بے پناہ محبت کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کی۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ، میں آنے والی نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ شعیب اختر اپنی والدہ سے کتنا پیار کرتے تھے اور انھوں نے ان کی کس قدر خدمت کی، آج وہ جو کچھ ہیں اپنی ماں کی وجہ سے ہیں۔"

انہوں نے شعیب اختر اور ان کی والدہ کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ، ہم ان دنوں انگلینڈ میں تھے میچز چل رہے تھے، اتنے میں شعیب کی والدہ کی کال آئی اور انہوں نے فون پر بتایا کہ وہ جو آٹا کھاتی ہیں وہ مل نہیں رہا۔ جسے شعیب خود لایا کرتے تھے۔

یہ سن کر شعیب اگلےہی دن پاکستان کیلیئے روانہ ہوگیا اور ماں کے لیئے آٹا خرید کر انہیں دے کر دوسرے دن واپس انگلینڈ پہنچ گیا۔ یہ دیکھ کر انگلینڈ کے کھلاڑی بھی حیران رہ گئے اور کہنے لگے، یار یہ کیسا بندہ ہے ہم نے تو کبھی ایسا سوچا ہی نہیں۔

ثقلین مشتاق نے کہا، شعیب اختر کا اپنی ماں سے محبت کا اظہار صرف لفظی نہیں بلکہ عملی تھا، وہ ایک فرمانبردار بچہ تھا۔

واضح رہے شعیب اختر کی والدہ کا انتقال 26 دسمبر 2021 کو ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US