ماں حج پر گئی، لڑکی دیکھی اور شادی ہوگئی ۔۔ شعیب اختر نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کیا بتایا؟ نجی زندگی کے راز پہلی مرتبہ بتا دیے

image

شعیب اختر ایک کھلاڑی نہیں ایک برانڈ بن چکے ہیں جن کا صرف نام ہی لوگوں کو ان کی بہترین بالنگ اور شاندار فیلڈنگ کی یاد دلوا دیتا ہے۔ یہ اصل زندگی میں انتہائی سادہ اور خوش مزاج انسان ہیں۔ شعیب اختر نے پہلی مرتبہ ایک پوڈکاسٹ میں شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی بہت سادگی سے ہوئی۔ میری امی حج پر گئیں تھیں وہاں ایک خاتون نے ان کی بہت خدمت کی، ماں نے وہیں لڑکی پسند کرلی۔

مجھے فون کرکے کہا بیٹا یہ تمہاری بیوی ہے اور اس سے شادی کرنی ہے۔ میں نے کہا جی ٹھیک ہے اور میں گھر آیا ٹی شرٹ اور پینٹ پہنی تو ماں باپ نے کہا بیٹا شادی ہے آپ کی اور ہم 10 سے 12 لوگ ہیں تو آپ قمیض شلوار پہن لو، میں نے پہنے کپڑے اور ہم چلے گئے۔ نکاح ہوا اور رخصتی ہوگئی۔ میں نے کوئی اعلان نہیں کیا شادی کا کیونکہ مجھے سادگی سے پسند تھا سب کچھ ۔۔ فضول خرچی اسلام میں نہیں ہے اور نہ میں نے کی۔

دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ میری ایسی کوئی خواہش نہیں ہے، ایک ہی ٹھیک ہے۔ اسلام میں شادی کا حق دیا گیا ہے لیکن اگر آپ ایک جگہ ٹھیک ہو تو وہیں رہو۔۔ جس کو کرنی ہے وہ کرے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ۔ لوگوں کو لگتا نہیں ہوں میں، لیکن میں بہت دیندار ہوں۔ اپنی بیگم کے پردے کا خیال رکھتا ہوں۔ وہ مجھ سے کافی چھوٹی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US