بڑی خبر آگئی ۔۔ ایشیا کپ کہاں ہوگا؟ پاکستان کے لیے اہم خوشخبری

image

بھارت کے ہتھکنڈے کام نہ آئے ۔۔ نجم سیٹھی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مجوزہ ہائبر ڈماڈل منظور کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے ابتدائی 4 میچ لاہور میں ہوں گے جبکہ باقی تمام میچز کا میزبان دمبولا اور پالی کیلے ہوگا۔

ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جائے گا اس پر تمام ملک تیار ہوگئے۔ ایشیا کپ سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔اس سے قبل ایشیا کپ کے حوالے سے بھارت کی بات نہ ماننے کی ضد برقرار تھی جس کے تحت پی سی بی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بھارت کا مؤقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی۔ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے صورتحال تبدیل کر دی جس کے بعد سری لنکا بھی ‘مختصر نوٹس’ پر ایشیا کپ 2023 کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ میچز دبئی میں کروانے کی تجویز دی جسے بھارتی میڈیا نے مسترد کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US