یہ چیز اللہ کو پسند نہیں کہ.. بابر اعظم اور محمد رضوان کی امریکہ میں دل چھو لینے والی تقریر! ویڈیو وائرل

image

"آج کل ہم بہت جلدی لوگو‌ں کے بارے میں رائے قائم کرلیتے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں ہے اور اللہ کو بھی یہ چیز نہیں پسند"

یہ کہنا ہے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا جنھوں نے گزشتہ روز محمد رضوان کے ساتھ ہیلپنگ ہینڈ یو ایس اے کی تقریب میں شرکت کی۔

ہیلپنگ ہینڈ یو ایس اے دنیا بھر میں ہنگامی اور آفات کے حالات میں انسانی تکالیف کے خلاف کام کرنے والی ایک عالمی انسانی امداد اور ترقی کی تنظیم ہے۔

اس تقریب میں بابر اعظم کی دل چھو لینے والی تقریر مداحوں کو خوب بھائی اور پورا حال تالیوں سے گونج اٹھا. اس کے بعد محمد رضوان نے بھی تقریر کی جس میں انھوں نے کہا کہ "دین کا مطالعہ کریں جب تک اللہ سے رابطہ نہیں ہوگا آپ کو پتا نہیں چلے گا کہ ماں کی کیا اہمیت ہے، والد کی کیا اہمیت ہے، زندگی کا مقصد کیا ہے"

بابر اور محمد رضوان کی یہ تقریریں سوشل میڈیا پر ہر جگہ وائرل ہیں اور لوگ ان کے الفاظ کو سراہ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US