بابر سے سیکھیں، ناصر حسین کا بھارتی بیٹرز کو مشورہ

image

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھارتی بیٹرز کو بابر اعظم اور کین ولیمسن سے بیٹنگ کے گر سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک سپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روہت شرما اور شبمان گل پر مشتمل بھارتی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پاکستان کے بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیئے کہ سوئنگ اور سیم ہوتی گیندوں کو کس طرح کھیلا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے سینیئر بلے بازوں کا کھیل دیکھ کر مجھے بہت مایوسی ہوئی، میرے کمنٹس پر بھارتی مداح تنقید تو کریں گے لیکن میں پھر بھی کہوں گا کہ ہندوستانی بیٹرز کو بابر اعظم اور کین ولیمسن کی بیٹنگ دیکھ کر سیکھنا چاہیئے کہ جب گیند سوئنگ اور سیم ہورہی ہو تو کیسے کھیلا جاتا ہے۔

سابق برطانوی کپتان اور بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر اور ولیمسن کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوئنگ ہوتی گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ جتنا ہوسکے لیٹ کھیلتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US