کیا آپ اس تصویر میں موجود مشہور کرکٹر کا نام بتا سکتے ہیں؟ بہت سے لوگ نہیں پہچان پائیں گے

image

بچپن کے معصومیت بھرے دور میں کون کہہ سکتا ہے کہ اس وقت کھنچوائی گئے تصاویر کبھی ملک بھر کے لوگوں کے لئے قیمتی اثاثہ بن جائیں گی۔ اب اس گول مٹول پیارے سے بچے کو ہی دیکھ لیں۔ کون جانتا تھا کہ یہ بڑا ہو کر مشہور کھلاڑی بن جائے گا؟

ویسے اگر آپ کو پہچاننے میں مشکل ہورہی ہے تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ بچہ نہ صرف بڑا ہو کر خود کھلاڑی بنا ہے بلکہ اس کے والد بھی پاکستان کے اٹرنیشنل کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں شہر قائد میں ان کی اسپورٹس اکیڈمی بھی موجود ہے۔ ہمیں امید ہے اب آپ کو پہچاننے میں آسانی ہوگئی ہوگی۔

چلیں اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچان پائے تو ہم ہی بتا دیتے ہیں۔ یہ پیارا سا بچہ پاکستان کے کھلاڑی اعظم خان ہیں۔ ان کے والد معین خان ہیں۔ اعظم خان 10 اگست 1998 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور وکٹ کیپر ہیں۔ اعظم خان نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز ٹی ٹوئنٹی 2021 سے کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US