پاکستان کےجانے مانے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی اپنی والدہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر وائرل ہورہی ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز ایک ہری بھری خوبصورت سی جگہ اپنی والدہ کے ساتھ کھڑے ہیں جو بہت سادہ لباس میں ممتا کی مسکان چہرے پر لئے کھڑی ہیں۔
شاہنواز دھانی کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ ہمیشہ ہی میچ سے پہلے اپنی والدہ کی دعائیں لیتے ہیں۔ چند برس پہلے بھی ان کی میچ سے قبل ایسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انھیں والدہ سے خصوصی دعائیں کرنے اور منت مانگنے کی فرمائش کرتے دیکھا گیا تھا۔