سابق پاکستانی کرکٹر عبد الرزاق نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے درمیان تعلق کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی۔
شو کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ماضی میں آپ کے بارے میں یہ افواہ تھی کہ آپ کا اور بھارتی اداکارہ تمنا کا افیئر ہے، کیا یہ بات درست ہے؟
جس پر عبد الرزاق نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ صرف ایک افواہ کے سوا کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ، دراصل میں اور تمنا ایک شوٹ کیلیئے دبئی میں تھے، تب میری ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وہ بہت اچھی انسان ہیں، اس وقت ان کی پہلی فلم آنے والی تھی اور وہ دبئی میں اپنے والدین کے ہمراہ آئی تھیں۔ شوٹ میں ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ہمیں ساتھ گھومنا پھرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے ہماری تصاویر موضوعِ بحث بن گئیں جبکہ ہمارے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں تھا۔
عبد الرزاق نے بتایا کہ، میری ان کے والد سے بھی ملاقات ہوئی تھی وہ مسلمان ہیں اور ان کی والدہ ہندو، جبکہ تمنا اپنی والدہ کا مذہب فالو کرتی ہیں۔ اور وہاں تمنا کے علاوہ بنگلا دیشی اداکارائیں اور ماڈل بھی تھیں جن کے ساتھ میں نے شوٹ کیا تھا۔