ذی الحج کا مبارک مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ دنیا بھر سے مسلمان حج کا فریضہ انجام دینے سعودی عرب کا رخ کررہے ہیں۔ اس برس ان خوش نصیبوں میں پاکستانی کرکٹ کھلاڑی بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی شامل ہیں جو حج کی ادائیگی کے لئے مدینہ پہنچ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر انضمام الحق بھی مدینہ منورہ میں موجود قومی کرکٹرز کے ہمراہ ہیں جبکہ جس کمرے میں تمام کھلاڑی موجود ہیں وہاں سے مسجد نبوی کے مینار اور خیموں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔