ابو مجھے اپنی اکیڈمی نہیں آنے دیتے تھے کیونکہ ۔۔ معین خان نے اعظم خان کے اپنی اکیڈمی آنے پر پابندی کیوں لگائی؟ ویڈیو

image

“اکیڈمی جاتا تھا تو میں بڑا بدمعاش ہوتا تھا وہاں۔ کوئی کہتا تھا کہ آؤٹ ہوگئے ہو تو بچوں کو بلا مار دیتا تھا اور کہتا تھا کہ جو کرنا ہے کر لو میرے ابا کی اکیڈمی ہے“

یہ کہنا ہے مشہور کھلاڑی اعظم خان کا جنھوں نے گزشتہ شب تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کی۔ اعظم خان کہتے ہیں کہ ان کے والد معین خان نے اکیڈمی آنے پر پابندی لگا دی تھی جس کی وجہ ئیہ تھی کہ وہ بہت مغرور ہوگئے تھے۔ اعظم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ “ابا نے کہا کہ اب تم اکیڈمی نہیں آؤ گے بلکہ پڑھائی کرو گے“

البتہ بعد میں انھوں نے کہا کہ اپنے برابر نہیں بلکہ اپنے سے بڑوں اور سینئیرز کے ساتھ کرکٹ کھیلو تا کہ بہتری آئے اور پھر انھوں نے راشد لطیف کی اکیڈمی جوائن کرلی اور انھیں ہی اپنا مینٹور مانتے ہیں۔

اعظم خان نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سفارش سے آئے ہیں لیکن وہ پروا نہیں کرتے البتہ انھوں نے خود کو کرکٹر کے طور پر منوانے کے لئے بہت محنت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US