بیٹی اور شاہین کی شادی آگے بڑھا دی کیونکہ۔۔ انشاء آفریدی اور شاہین کی شادی اب کب ہوگی؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

image

'بس جس طرح ایشیا کپ کا اونٹ ایک طرف بیٹھ گیا ہے، ویسے ہی شاہین آفریدی اور انشاء کی شادی بھی ہوجائے گی“

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا جن کے مطابق اس برس ہونے والی ان کی بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک نجی شو میں ایشیاء کپ کی تاریخوں پر خوشی کے اظہار پر جب میزبان نے ان سے بیٹی کی شادی کا پوچھا تو شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ “پہلے تو یہی طے ہوا تھا کہ شادی اس سال ستمبر میں ہوگی لیکن اب چونکہ ایشیا کپ آرہا ہے اس لئے شادی کی تاریخ آگے بڑھانی پڑے گی۔ پہلے یہ شادی 3 ستمبر کو ہورہی تھی لیکن ایشیاء کپ شاہین اور پاکستان دونوں کے لئے اہم ہے اس لئے شادی کچھ عرصے بد ہوگی“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US