کرکٹر مُحمد رضوان اس سال حج کی ادائیگی کریں گے، جس کے لیے وہ اس وقت کعبہ شریف میں موجود ہیں۔ مُحمد رضوان اکثر ہی دین کی تبلیغ کے لیے کام کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کو درس بھی دیتے ہیں۔ ان کے اس عمل کو سب ہی پسند کرتے ہیں۔ کرکٹر مُحمد رضوان کی حرمِ پاک سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اللہ کے گھر کی صاف صفائی کر رہے ہیں۔ لوگ عموماً صفائی کرنے جھاڑو پونچھا کرنے کو کم تر سمجھتے ہیں لیکن جس کو اللہ کے گھر کی صاف صفائی کرنے کا موقع مل جائےا س سے بڑا کوئی خوش نصیب نہیں ۔۔ محمد رضوان بھی انہیں میں سے ایک ہیں۔
ان کی یہ ویڈیو خوب پسند کی جا رہی ہے۔ ہر کوئی رضوان کو سچا اور پکا مسلمان کہہ رہا ہے کیونکہ یہ ہر وقت تبلیغ کے کاموں میں خود کو مصروف رکھتے ہیں۔ یہ میدان میں کھڑے ہو کر بہترین کھیل پیش کرتے ہیں اور میدان کے باہر اللہ کی یاد میں وقت صرف کرتے ہیں جو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل ہے۔