آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ کپ شیڈول ممبئی میں خصوصی تقریب کے دوران جاری کیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی۔
پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہو گا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد دکن میں کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر 2 کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا، قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو کے میدان میں اترے گی۔
پاکستان ٹیم 23 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف چنئی میں میچ کھیلے گی اور 27 اکتوبر جنوبی افریقا جبکہ31 اکتوبر کو بنگلادیش سے میچ کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 12 نومبر کو انگلینڈ سے آخری گروپ میچ کھیلے گی۔
15 نومبر کو ممبئی میں ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 16 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل ہو گا۔
ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
جس دن پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا اسی دن کپتان بابر اعظم کی سالگرہ ہے اس لیے اس دن کو خاص قرار دیا جا رہا ہے۔