اللہ کا گھر امیر و غریب، مسکین و یتیم، عربی و عجمی سب ہی کے لیے ایک جیسا ہے۔ اللہ نیتوں کو دیکھتا ہے کسی کے مال یا اس کی حیثیت کو نہیں ۔۔ کعبہ شریف جا کر حج کے فرائض کی ادائیگی کے دوران نہ تو کوئی یہ دیکھتا کہ ساتھ کوئی غریب سفر کر رہا ہے یا کوئی بہت امیر ،، ہر ایک اللہ کی رضا و خوشنودی کے لیے دل سے عبادتیں کرتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم بھی اس سال حج کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ ان کی خؤبصورت تصوری سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے بابر اعظم مزدلفہ میں کھلے آسمان میں زمین پر کسی عام شخص کے برابر میں پرسکون ہو کر سو رہے ہیں۔ یہی ہمارا مذہب ہمیں سکھاتا ہے اور یہی اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کا درس دیا ہے۔