عید قرباں کے موقع پر گھروں میں مرد حضرات اور لڑکوں کا قصائی کے فرائض انجام دینا معمول کی بات ہے لیکن مشہور کرکٹ اسٹار حارث رؤف کو قصائی اسٹائل میں گوشت بناتے ہوئے دیکھنا ہر گز عام سی بات نہیں۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف عام سی جینز ٹی شرٹ پہنے سر پر کیپ لگائے گوشت بنانے میں مگن ہیں۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گوشت بنانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حارث نے خود کو "پارٹ ٹائم قصائی" لکھا اور سب کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔
اس موقع پر شاداب خان بھی پیچھے نہ رہے۔ انھوں نے حارث رؤف سے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ "ہیری اس سال ہمارا قصائی نہیں آیا ہے اس لئے ٹائم نکال کر ہماری طرف بھی آجاؤ" جس کے جواب میں حارث نے کہا کہ "2 دن بعد کا اپائنٹننٹ ملے گا کیونکہ ان کے پاس بہت کام ہے"