شاہین آفریدی کا نیا ریکارڈ۔۔ پہلے اوور میں 4 وکٹس لینے کی زبردست ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے

image

شاہین شاہ آفریدی کھیلیں اور کوئی ریکارڈ نہ بنے ایسا بھلا کیسے ہوسکتا ہے۔ برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف شاہین آفریدی میچ کے پہلے ہی اوور میں چار وکٹیں حاصل کرلیں اور یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے باؤلر بن گئے۔ دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لیں۔

شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا، اپنے 4 اوورز میں شاہین آفریدی 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں برمنگھم بیئرز کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US