خوبصورت اور روح پرور لمحات سے لبریز پاکستانی کھلاڑیوں کا حج کا سفر اب اختتام پذیر ہے۔ وطن لوٹتے ہوئے کھلاڑی افتخار احمد نے تمام حاجی کھلاڑیوں کی گروپ فوٹو شئیر کی جس میں سب کے چہروں پر نور دیکھا جاسکتا ہے۔
افتخار احمد اس تصویر کے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ "اللہ کا شکر ہے۔ اب گھر واپس جانے کا وقت آگیا ہے"
اس سے پہلے افتخار احمد نے غار حرا کی زیارت پر گئے تمام کھلاڑیوں کی گروپ فوٹو بھی شئیر کی تھی۔
پاکستانی مداحوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو حج کی مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ خیریت سے وطن واپسی کے لئے بھی دعائیں جاری ہیں