پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ چند روز قبل حج کی سعادت حاصل کی، اس روح پرور سفر میں کھلاڑی دوستوں کا ساتھ بہت ہی خوشگوار رہا جن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا صارفین کو بے پسند آئی ہیں۔ اس دوران عبادات اور روحانی سفر میں قومی کھلاڑیوں کی دوستی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
بابر اعظم کی مزدلفہ کے میدان سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بابر اعظم کو دیگر حاجیوں کے ہمراہ کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ کے میدان میں سوتے ہوئے دیکھا گیا، اس تصویر میں بابر اعظم کے برابر میں کرکٹر فخر زمان بھی سو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے فریضہ حج کے دوران گلے ملنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جبکہ مختلف تصاویر بھی توجہ مرکز بنی ہوئی ہیں۔
بابر اعظم کی شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر ان کے مداحوں نے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔