حارث رؤف کی شادی کس دن ہوگی؟ تقریبات کا آغاز! ڈھولکی میں دلہا کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان کے ہر دلعزیز اور خوبرو کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا دھوم دھام سے آغاز ہوچکا ہے۔ گزشتہ شب قوالی نائٹ بھی منائی گئی جس کی ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف نیلے رنگ کی شیروانی میں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی گود میں ایک بچہ ہے اور دونوں ساتھ میوزک انجوائے کررہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں قوالی کے بعد پیسے بھی نچھاور کیے گئے۔

جنگ نیوز کے مطابق حارث رؤف کی شادی جمعہ کے دن ہوگی اور وہ اپنی دلہن کی بارات لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ حارث اور ان کی کلاس فیلو مزنا ملک کا نکاح پچھلے برس دسمبر کے مہینے میں ہوچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US