بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر کی گاڑی کو حادثہ ۔۔ پراوین کمار اور بیٹے کی حالت کیسی ہے؟

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر پراوین کمار کی گاڑی میرٹھ میں حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں موجود پرواین کمار اور ان کا بیٹا محفوظ رہے۔

گزشتہ رات بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں سابق کرکٹر پراوین کمار کی گاڑی کو ایک ٹرک نے ٹکر ماری تھی جس میں پرواین اور ان کا بیٹا بال بال بچ گئے۔

اس حوالے سے پراوین کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری گاڑی کو ایک ٹرک نے رات ساڑھے 9 بجے کے قریب پیچھے سے ٹکر ماری، ہماری گاڑی بھی بڑی ہونے کی وجہ سے ہمیں چوٹیں نہیں آئیں تاہم گاڑی کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے۔

پراوین کمار بھارت کی جانب سے 6 ٹیسٹ، 68 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے نومبر 2007ء میں سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم، جے پور میں پاکستان کے خلاف اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا، پراوین اپنی سوئنگ اور رکی پونٹنگ کے خلاف اپنی لڑائیوں کے لیے مشہور تھے۔

پراوین کمار ابتدائی طور پر 2010ء تک رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ تھے جبکہ 2011ء سے 2013ء تک کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی، 2014 میں ممبئی انڈینز کے ساتھ رہے جبکہ 2016ء سے 2017ء تک گجرات لائنز کے لیے کھیلتے رہےتاہم اس کے بعد انہیں کسی آئی پی ایل میں جگہ نہیں ملی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US