“آخری با حج پر جانے سے پہلے عالمگیر ترین سے فون پر بات ہوئی تھی تب ان کا کہنا تھا کہ اب تو وقت نہیں ہے البتہ اگلے سال وہ ہم سب کے ساتھ حج پر چلیں گے“
اظہار تعزیت کرتے ہوئے یہ الفاظ ہیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے جو انھوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر عالمگیر ترین کی خودکشی کے بعد ادا کیے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ عالمگیر ترین کی مغفرت کے لیے دعا کریں، اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
محمد رضوان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمگیر ترین کی وفات کی خبر افسوسناک ہے، وہ صرف ملتان سلطانز کے مالک ہی نہیں تھے بلکہ پاکستان کے لیے ان کی بڑی خدمات ہیں۔