پروفیسر کی قسمت کُھل گئی ۔۔ محمد حفیظ کو پی سی بی میں کونسا بڑا عہدہ ملنے والا ہے؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو بورڈ کے نئے سیٹ اپ میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین ذکا اشرف سے محمد حفیظ نے ملاقات کی،ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی، اس موقع پر ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی۔

اس حوالے سے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، ان کی دل سے عزت کرتا ہوں۔کرکٹ کی بہتری کےلیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں سابق کپتان یونس خان اور سلیم یوسف کے علاوہ محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، پی سی بی سیٹ اپ میں شعیب اختر کوبھی شامل کرنے پر بات ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے بعد ذکا اشرف نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظام سنبھال لیا ہے اور نئے سیٹ اپ میں سابق کھلاڑیوں کو اہم ذمہ داریاں دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US