میرا جوتا پھٹا ہوا تھا تو۔۔ محمد رضوان نے 50 ہزار کے جوتے غریب بچے کو دے دیے! ویڈیو

image

“محمد رضوان نے کہا تھا کہ اگر میں انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوجاؤں تو سوائے بیٹ کے جو مانگوں گا وہ دیں گے۔ میں انھیں آؤٹ تو نہیں کرسکا لیکن اچھا کھیلا جس پر خوش ہو کر انھوں نے اپنے 50 ہزار کے مہنگے جوتے مجھے تحفتاً دے دے“

یہ کہنا ہے کہ 16 سالہ آف اسپنر عبدالہادی کا جو کراچی میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کرانے کے لیے آئے محمد رضوان کو آؤٹ نہ کر سکے لیکن انہیں مسلسل پریکٹس کراتے رہے اور اس کے بعد جب کیمپ ختم ہوا تو محمد رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے تحفے میں دے دیے۔

عبد الہادی کا تعلق کراچی سے ہے ان کا کہنا تھا کہ کہ چونکہ خود کا جوتا پھٹا ہوا تھا اس لئے انھوں نے وہی چیز انگی جن کی انھیں ضرورت تھی اور محمد رضوان نے انھیں دے بھی دیا۔ اتنے بڑے کھلاڑی نے اتنا موٹیویٹ کیا جس پر وہ بہت خوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US