شاہد آفریدی کی بیٹی کی رخصتی ہوگئی.. دلہا دلہن کیسے لگ رہے تھے؟ مشہور کھلاڑیوں کی شرکت کی ویڈیو وائرل

image

گزشتہ روز پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اقصٰی آفریدی کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ دیکھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی خوشگوار موڈ میں تمام مہمانوں سے گلے مل رہے ہیں۔ رخصتی کی تقریب میں پرانے کھلاڑیوں کے علاوہ نئے کرکٹرز بھی موجود تھے۔ جن میں شاہین شاہ آفریدی،بابر اعظم اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔

ویڈیو میں دلہا دلہن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اقصٰی آفریدی سرخ اور سلور کلر کے خوبصورت لباس میں ملبوس تھیں وہیں ان کے دلہا بھی گلے میں ہار ڈالے خوش باش نظر آئے۔

واضح رہے کہ اقصٰی اور نصیر ناصر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US