حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کرنے کے حوالے سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی بھی شامل ہیں، کمیٹی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
پاکستان ٹیم کے دورہ بھارت ےکے حوالے سے جائزہ لینے کیلئے قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں۔
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سےمشروط کر رکھی ہے۔
حکومتی کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی جن کی روشنی میں پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی اور شہباز شریف ہی آخری فیصلہ کرینگے۔