معلوم ہوتا ہے کہ واپس جاؤں گا تو بہت ڈانٹ پڑے گی۔۔ حارث رؤف کو سب سے زیادہ کون ڈانٹتا ہے؟ انٹرویو میں انکشاف

image

“اگر دوران کھیل گراؤنڈ میں فوکس ہو کر نہ کھیلو یا پھر کپتان جس انداز سے گیند کرنےکا کہے اور آپ نہ کریں تو اس کے بعد مجھے پتا چل جات ہے واپس جاؤں گا تو کپتان ’اچھے‘ لفظ میں ضرور یاد کرےگا“

یہ کہنا ہے پاکستان کے مشہور فاسٹ بولر حارث رؤف کا۔ جیو چینل پر تابش ہاشمی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں سب سے زیادہ ڈانٹ گیند ٹھیک نہ کروانے پر کپتان بابر اعظم سےپڑتی ہے۔

حارث رؤف سب سے زیادہ جذباتی ہیں

واضح رہے کہ اس سے پہلے کپتان بابر اعظم خود بھی یہ بات قبول کرچکے ہیں کہ جہاں ٹیم میں انھیں سب سے زیادہ پیار حارث رؤف سے ہے وہیں سب سے زیادہ ڈانٹ بھی وہی کھاتے ہیں جبکہ امام الحق بھی حارث رؤف جو سب سے زیادہ جذباتی قرار دے چکے ہیں۔

شاہین کو دیکھ کر ڈر گیا تھا

حارث رؤف نے نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ کے دوران اپنے اور شاہین دونوں کے بال خود کاٹ چکا ہوں لیکن شاہین کے بال کاٹنے کے بعد جب اسے ٹی وی پر دیکھا تو ڈر کر بھاگ گیا کیوں کہ وہ اتنا برا لگ رہا تھا۔

حارث اور مزنہ کی شادی

آج کل حارث رؤف کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہورہی ہیں۔ حارث اور ماڈل مزنہ کا نکاح گزشتہ برس ہوا تھا جبکہ رخصتی گزشتہ ہفتے ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US