“ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے“
یہ کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ینیجمنٹ کمیٹی سربراہ ذکا اشرف کا جنھوں نے بورڈ آف کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات کے دوران یہ الفاظ کہے۔
واضح رہے کہ ارون دھومال نے نیوز ایجنسی سے یہ بات واضح کردی ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی لیکن ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول کو فائنل کیا گیا ہے۔
ارون دھومال کے مطابق لیگ مرحلے کے 4 میچز ہی پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ پاک بھارت میچ سمیت باقی 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر پاک بھارت ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو ان کامیچ بھی سری لنکا میں ہوگا۔