پاکستان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک بار پھر اپنی کارکردگی سے کرکٹ کی دنیا میں ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی حالیہ جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم اس وقت ٹاپ تھری فامیٹ میں موجود ہونے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ بابر ون ڈے میں پہلی اور ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں تیسری پوزیشن پر ہیں۔
ٹیسٹ میچ کی رینکنگ میں بابر تیسری پوزیشن پر
جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے اگرچہ کئی ہفتوں سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ممگر اسٹیو اسمتھ، مارنوس بوشین اور جو روٹ کی تنزلی کی وجہ سے بابر اعظم کو رینکنگ میں تیسری پوزیش پر آنے کا موقع مل گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور اب بابار اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔
وں ڈے رینکنگ
جبکہ ون ڈے میں بابر اعظم 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔