کدھر جانا ہے؟ امام الحق، بابر اعظم کے ساتھ رکشے میں کہاں چل دیے؟ دلچسپ تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

image

کچھ دن پہلے بابر اعظم اور امام الحق کی بچہ گود میں اٹھائے ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اور آج دونوں کو رکشے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن آخر پاکستان کرکٹ ٹیم کے یہ دو ہونہار کھلاڑی چلے کدھر کو ہیں؟

دراصل امام الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ رکشے کے اندر ہیں جبکہ بابر اعظم باہر کھڑے ہوئے ہیں۔ امام الحق نے ان تصاویر کا کیپشن بھی دیا ہے کہ “کتھے جانا اے“ ساتھ ہی انھوں نے بابر اعظم کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم گال پہنچ چکی ہے۔ جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا۔ جہاں کھلاڑی آج آرام کریں گے اور کل سے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری شروع ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US