شاہین آفریدی کی 100 وکٹس مکمل ۔۔ شاندار کامیابی پر کون سا خاص تحفہ دیا؟ دیکھیں ویڈیو

image

“کچھ کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جو صرف عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے لئے بھی انسپائریشن ہوتے ہیں۔ جیسے بلے بازی میں ہمارے کپتان بابر اعظم اسنپائریشن ہیں ویسے ہی باؤلنگ میں شاہین شاہ آٍفریدی سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ کو 100 وکٹیں حاصل کرنے کی کامیابی بہت مبارک ہو“

یہ کہنا ہے محمد رضوان کا جو گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کو 100 وکٹیں حاصل کرنے کی شاندار کامیابی پر خاص سوئینر پیش کررہے تھے۔ دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام ٹیم کی موجودگی میں شاہین شاہ آفریدی کو محمد رضوان نے سوئینر دیا جو سرخ رنگ کی گیند ہے اور اس پر 100 وکٹوں کی مناسبت سے 100 کا ہندسہ درج ہے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے 100 وکٹ سری لنکا کے نشان مدوشکا کی حاصل کی جبکہ شاہین 100 وکٹ حاصل کرنے والے 19 ویں کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 26 ٹیسٹ میچز میں یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US