بیٹنگ ہی نہیں فیلڈنگ میں بھی کمال ۔۔ امام الحق کے سپر مین کیچ کی وائرل ویڈیو دیکھیں

image

سری لنکا کیخلاف آئی سی سی چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اسٹار امام الحق کے شاندار سپرمین کیچ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

گال ٹیسٹ میں آغا سلمان کی گیند پر شارٹ لیگ پر کھڑے امام الحق نے سدھیرا سمارا وکرما کا شاندار کیچ پکڑا جس کی وجہ سے سدھیرا 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سوشل میڈیا پر امام الحق کے اس سپر مین کیچ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق اس وقت قومی ٹیم کے اہم رکن ہیں، بطور بلے باز امام الحق آئی سی سی کی ٹاپ ٹین رینکنگ کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔

امام الحق کو ان کے چاچا انضمام الحق کی وجہ سے پرچی اور سفارش کے طعنے بھی ملتے رہے تاہم امام الحق نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس سے تنقید کا جواب دیا۔

گال ٹیسٹ میں امام الحق کی شاندار فیلڈنگ کی ویڈیو نے شائقین کو پرجوش کردیا ہے اور امام الحق کے فین اس ویڈیو کو ہزارو ں کی تعداد میں شیئر کرچکے ہیں اور یہ ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US