یہ تو ساس بن گئے ۔۔ شاہین کی 100 وکٹوں پر لالہ خوش کیوں نہیں؟ بڑی وجہ بتا دی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر سسر شاہد آفریدی نے خوشی کے اظہار کے ساتھ روایتی ساس کی طرح ڈو مور کا مطالبہ بھی کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کو ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ 100 وکٹیں تو مکمل ہو گئی ہیں مگر مزید وکٹیں لینی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اتوار کے روز سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے گال ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔سری لنکا کے نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے 100 ویں شکار بنے جن کو فاسٹ بولر نے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا تھا۔

شاہین آفریدی 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کرکے شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26 ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاہین آفریدی اس وقت پاکستان سے سب سے بہترین گیند باز ہیں اور پاکستان کی پیس بیٹری کی قیادت بھی شاہین ہی کرتے ہیں۔ شاہین نے مختصر عرصے میں تینوں طرز کی کرکٹ میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US