سیفی بھائی سے بہت ڈانٹ کھائی کیونکہ ۔۔ بابر اعظم کو سرفراز کی کپتانی کیوں یاد آگئی؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر سرفراز احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سرفراز میرے لیے موٹیویشن ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ہیں، آخری سیریز میں بھی سرفرازاحمد کو مین آف دی سیریز ملا اس سب کے پیچھے ان کی اصل محنت چھپی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح سرفراز احمد نے 3 سال انتظار اور محنت کے ذریعے یہ کامیابی حاصل کی یہ ہر کھلاڑی کیلئے موٹیویشن ہے ،سرفراز نے ثابت کیا کہ انسان کو جب بھی موقع ملے اسے خود کو ثابت کرنا چاہیے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں نے ان کی کپتانی میں کھیلا، ان سے بہت کچھ سیکھا، ڈانٹیں بھی کھائیں لیکن اس ڈانٹ کے پیچھے پیار تھا وہ ہم سے پاکستان کیلئے پرفارمنس چاہتے تھے تاکہ ہم پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US