“دیکھنا یہ لڑکا ایک دن پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیلے گا“
یہ دعویٰ آج سے 16 برس پہلے کراچی کے پاکستان کرکٹ کلب کے مینیجر اعظم خان نے صرف 11 برس کے بچے کے لئے کیا تھا جو اپنی بے خوف بیٹگ سے انور علی اور رمان رئیس جیسے تیز ترین باؤلرز کے خلاف جم کر بیٹنگ کررہا تھا۔ اور پھر وقت نے اس جملے کو سچ ثابت کردیا۔
جی ہاں ہم بات کررہے ہیں سعود شکیل کی جو گزشتہ روز اپنی دھواں دار بیٹنگ سے سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
واضح رہے کل گال ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران جب پاکستانی ٹیم سخت مشکل کا شکار تھی اس وقت سعود شکیل نے اپنی جاندار بیٹنگ سے پہلے آغا سلمان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی سینچری مکمل کی اس کے بعد نعمان علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک اور سینچری بنا ڈالی۔
واضح رہے کہ سعود شکیل نے 352 اور 19 چوکوں کے ساتھ ڈبل سینچری بنائی اور یہ ان کے کیرئی کی پہلی ڈبل سینچری ہے۔