اسپیڈ گنز کے امریکا میں سیرسپاٹے ۔۔ حارث رؤف اور ڈیل اسٹین کی وائرل ویڈیو

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور جنوبی افریقہ کے مایہ ناز گیند باز ڈیل اسٹین کی امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کے دوران سیرسپاٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈیل اسٹین اور حارث رؤف کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداحوں نے بہت خوش کا اظہار کیا ہے۔

امریکا میں جاری میجر لیگ میں ڈیل اسٹین ایک ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ لیگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بھی ایکشن میں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں پہلی بار ایک بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کھیلی جارہی ہے، 13 جولائی سے شروع ہونیوالی اس لیگ کی چھ فرنچائزز میں کئی ملکوں کے کھلاڑی شامل ہیں۔

میجر لیگ کرکٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں وہ کرکٹرز بھی شامل ہیں جو ماضی میں اپنے ملکوں کی نمائندگی کرنے کے بعد اب بطور امریکی ڈومیسٹک کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

احسان عادل، حماد اظہر، سمیع اسلم، مختار احمد کے علاوہ میجر لیگ کے اسکواڈز میں ایسے کئی نام نظر آئیں گے جو پہلے پاکستان کے لیے کھیل چکے ہیں مگر اب امریکا میں مقیم ہیں اور بطور امریکی ڈومیسٹک کھلاڑی اپنے کیریئرز کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔

ایم ایل سی میں انڈین انڈر 19 ٹیم کے دو سابقہ کھلاڑی ہرمیت سنگھ اور انمکت چند، اور نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کوری اینڈرسن بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US