پاک بھارت میچ دیکھنے کا نیا طریقہ.. ہوٹل کے کمرے مہنگے ہوگئے تو شائقین نے کیا جگاڑ نکال لی؟

image

جس طرح پاکستان میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے زور و شور سے تیاری کی جاتی ہے ویسے ہی بھارت میں بھی کرکٹ شائقین گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لئے بے چین ہوتے ہیں۔ ایسی ہی صورتحال 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت بڑے کرکٹ میچ کے لئے بھی بن گئی ہے۔

احمد آباد میں اس سلسلے میں ہوٹلز کے کرائے آسمان کو چھونے لگے یہاں تک کہ عام ہوٹل کا بھی کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے سے بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے اب ہوٹلوں کے بجائے اسپتالوں میں کمروں کی بکنگ کروانے لگے ہیں

اتنا ہی نہیں بلکہ ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ کی وجہ سے احمد آباد کیلئے جہاز کاکرایہ بھی بڑھ چکا ہے۔ جبکہ اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ بظاہر لوگ اسپتال میں چیک اپ اور بیماری کا بول کر بکنگ کروا رہے ہیں لیکن سب سمجھتے ہیں کہ اصل بات کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US