پاکستانی کرکٹ کپتان بابر اعظم کے مداح صرف یہاں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ اس بات کا اندازہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا میں پذیرائی سے لگایا جاسکتا ہے۔ خاص طور پر بابر اعظم کے لئے تو ایک بچہ خصوصی تحفہ بھی لے آیا۔ دیکھیں
اس تصویر میں سری لنکن بچہ ہاتھ میں لکڑی کی شیلڈ کے ساتھ موجود ہے جو وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو خود اپنے ہاتھ سے پیش کررہا ہے۔ یقیناً بچے کے لیے اپنے آئیڈیل کے سامنے کھڑا ہونا خوشی کی بات ہوگی مگر کپتان کا مشفقانہ رویہ بھی مثالی ہے۔
شیلڈ پر بابر اعظم کی تصویر کنندہ ہونے کے علاوہ ایک لمبا چوڑا پیغام بھی درج ہے کو انتہائی باریکی سے لکھا ہونے کی وجہ سے دکھائی نہیں دے رہا۔
یہ خوبصورت واقعہ کھیلوں کی متحد کرنے والی طاقت کا ثبوت ہے اور یہ کہ جغرافیائی حدود سے بالاتر کھیل انسانوں کو کتنا قریب کردیتا ہے۔