شاہین آفریدی نے گلے لگا لیااور۔۔ بھارت کو ہرا کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والے پاکستانی شاہینز کا شاندار استقبال کیسے ہوا؟ ویڈیو مناظر

image

گزشتہ روز پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے پلیئرز نے دوسری بار بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، سرفراز اور حسن علی نے نوجوان پلیئرز کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوٹل پہنچتے ہی شاہین آفریدی نے ٹرافی تھامے کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر گلے لگا لیا جبکہ وہیں کیک کا انتظام بھی کیا گیا تھا اور پھر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا گیا اور سینئیر کھلاڑیوں نے فاتحین کو اپنے ہاتھ سے کیک کھلایا۔

واضح رہے کہ اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل کل کولمبو میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کے 353 رنز کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 40 اوورز میں 224 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اس طرح پاکستان نے بھارت کو 128 رنز سے شکست دے دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US