“جس نے بھی یہ سوچا کہ ورلڈ کپ کا پرومو پاکستان اور بابر اعظم کی نمایاں موجودگی کے بغیر مکمل ہو جائے گا۔ اس نے حقیقت میں اپنا مذاق خود اُڑایا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپ لوگ تھوڑا بڑے ہوجاؤ“
یہ الفاظ ہیں پاکستان ے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کے جو ورلڈ کپ پرومو دیکھ کر کافی غصے میں آگئے ہیں۔ سابق لیجنڈ نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پرومو بنانے والوں کے خوب لتے لئے۔
واضح ہے کہ 2 منٹ 12 سیکنڈز کا ورلڈ کپ پرومو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفیننے بھی آئی سی سی کی جانبداری نوٹس کرلی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پرونو اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت دوسری پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم کی زیادہ تر صرف مایوسی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ ایک سین میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی مداح مایوس بیٹھا ہے اور اس کے ساتھ بیٹھا بھارتی مداح اسے دلاسا دے رہا ہے۔ پورے ٹریلر میں صرف شاہین آفریدی کی وکٹ لیتے ہوئے پاکستان کی واحد مثبت تصویر ہے۔