پاکستانی کرکٹ ٹیم اے کے کھلاڑی ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو کھلاڑی طیب طاہر کی سالگرہ ائیر پورٹ پر ہی منائی گئی۔ انھیں گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور کیک کا ابتظام کیا گیا۔ مداحوں نے سیلفیز بھی لیں۔ ویڈیو دیکھیں۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی پرواز کے ذریعے پہنچنے والوں میں تین کھلاڑی طیب طاہر، قاسم اور عماد بٹ کے علاوہ دو کوچز شامل تھے اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حریف بھارت کی ٹیم کو فائنل میں شکست دیجبکہ طیب طاہر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سنچری بنائی اور مین آف دی میچ کہلائے۔
طیب طاہر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صرف ایک بات دماغ میں تھی کی وکٹ پر رہنا ہے اور زیادہ سے زیادہ اسکور کرنا ہے۔ جس میچ کو سب دیکھنا چاہتے تھے اس میچ میں اللّٰہ نے ہمیں کامیاب کیا۔