کیا اروشی بھی سری لنکا پہنچ گئیں۔۔ نسیم شاہ نے چہرہ کیوں چھپایا ہوا تھا! صارفین کے دلچسپ تبصرے

image

“کیا اروشی بھی سری لنکا پہنچ گئیں“

نسیم شاہ کا یہ کہنا ہی تھا کہ ٹوئٹر پر نسیم شاہ اور اروشی ایک بار پھر ٹرینڈ کرنے لگے۔

واضح رہے نسیم شاہ آج کل سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کولمبو میں موجود ہیں جبکہ اسی دوران بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹااسٹوری میں ایک گلدستے کی تصویرشیئرکی تھی جو غالباً انہیں ہوٹل والوں کی جانب سے ویلکم کے طور پردیا گیا۔ اداکارہ کی لوکیشن کولمبو، سری لنکا کی ہے۔

اروشی جو پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ کے لئے کافی بار پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اروشی کی کولمبو میں موجودگی کو بھی اتفاق کے بجائے اروشی کی پلاننگ قرار دے دیا اور لگے دلچسپ تبصرے کرنے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ شاید نسیم شاہ آدھا چہرہ چھپائے چند دن پہلے وائرل ہونے والی تصویر کی وجہ بھی اروشی تھیں اور وہ ان کی موجودگی سے ڈر کر چہرہ چھپا رہے تھے۔ ایک صارف نے نسیم شاہ کی اروشی سے حفاظت کی دعا بھی مانگ ڈالی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US