پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منگل کو کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوران بارش شروع ہوئی۔ اس بارش میں بھیگتے اور انجوائے کرتے ہوئے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھی کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہوگئے۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں کھلے آسمان کے نیچے حسن علی بچوں کی طرح بارش میں موج مستی کررہے ہیں اور خوب پانی کے چھینٹے اڑا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر حسن علی کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو۔ حسن علی انجوائے کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔