انھوں نے تو حد ہی پار کردی۔۔ بلا غصے سے مارا اور امپائر سے لڑائی۔۔ شاہد آفریدی نے سزا پانے والی بھارتی ویمن کرکٹ کی کپتان پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟

image

"یہ صرف انڈیا میں ہی نہیں ہوتا ہم نے ماضی میں بھی یہ چیزیں دیکھی ہیں۔ لیکن ویمن کرکٹ میں اتنا جارحانہ رویہ دیکھنے میں نہیں آتا۔ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے تو حد ہی کردی ہے۔ آئی سی سی نے سزا دے کر مستقبل کے لئے ایک مثال قائم کی. کھلاڑی صرف کھیلتے ہوئے جارحانہ ہوسکتے ہیں البتہ بھارتی کپتان کا رویہ غیر مناسب تھا“

یہ سخت تنقیدی الفاظ پاکستان کے سابق لیجنڈ شاہد آفریدی کے ہیں جنھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں اسٹمپ توڑنے اور امپائروں سے بدتمیزی کرنے پر بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ہرمن پریت پر آئی سی سی کی جانب سے نہ صرف 2 میچز کی پابندی عائد دی گئی ہے بلکہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ہرمین کور نے ہندوستانی اننگز کے 34 ویں اوور میں ناہیدہ اکٹر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں اسٹمپ کو توڑ دیا۔ واپس جاتے ہوئے انھوں نے امپائر سے بھی بدتمیزی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US