کھیلتے ہوئے اخلاقی ضابطوں کی پاسداری کرنی ضروری ہے۔ چند روز پہلے کھیل کے دوران غصے کے نامناسب انداز میں اظہار پر بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن کور کو آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تو گزشتہ روز پاکستان کے بیٹر سعود شکیل سے بدتمیزی کرنے پر سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کو بھی آئی سی سی کی جانب سے سزا اور تنبیہہ دی گئی۔
میچ کے دوران سری لنکن باؤلر اسمیتھا فرنینڈو نے سعود شکیل کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب انداز میں سعود کے سامنے سیلیبریٹ کیا جس پر آئی سی سی نے فوری ایکشن لیا اور اسیتھا فرنینڈو کوڈ 2.5 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔
آئی سی سی نے اسمیتھا کو تنبیہہ کی جس کے بعد سری لنکن فاسٹ بولر نے غلطی تسلیم کرلی لیکن آئی سی سی کی جانب سے اسمیتھا کے پروفائل پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی لگادیا گیا ہے۔