نسیم شاہ افغانیوں کیلئے ڈراؤنا خواب ۔۔ افغانستان کی ہار پر میمز کی بھرمار

image

چھوٹا بھائی سمجھ لیتے یار، نسیم نے شاداب کا بدلہ لے لیا، افغانی ہر بار کوئی گھٹیا حرکت کردیتے ہیں، افغانی پلاؤ آرڈر کیا، اس میں بوٹیاں کم تھیں۔موت کو چھوکے ٹک سے واپس آسکتا ہوں، سوجا فاروقی ورنہ نسیم شاہ آجائے گا۔

پاکستان کی افغانستان کیخلاف سنسنی خیز فتح کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان مچا ہوا ہے، ایشیا کپ کی طرح ایک بار پھر آخری لمحوں میں افغانستان کے جبڑوں سے میچ نکالنے والے نسیم شاہ نے پاکستانی قوم کو ایسی خوشی دی کہ شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کردی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نسیم شاہ اور افغانستان کا ٹکراؤ پہلی بار نہیں بلکہ دوسری بار ہوا ہے جبک نسیم شاہ نے افغانستان کے جبڑوں سے میچ نکالا ہے۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں۔وسیم عباسی نامی صارف کہتے ہیں کہ ہر دفعہ دل کرتا ہے کہ خیر ہے افغانستان بھائی ہے، جیت جائے لیکن ہر دفعہ یہ ایسی گھٹیا حرکت کرتے ہیں کہ نسیم شاہ کو دھول چٹانی پڑتی ہے۔۔ جیو نسیم شاہ۔ شیرا

فرید خان نامی صارف نے بھاگتے ہوئے نسیم کے ساتھ ایک خاتون کی تصویر لگاکر لکھا۔میرا شیر پتر

ای ایس پی این کرک انفو نامی پیج نے نسیم شاہ کی تعریف کچھ یوں کی۔ کیا یہ ہوائی جہاز ہے؟ کیا یہ پرندہ ہے؟،نہیں، یہ پختونخواہ کا سپر ہیرو ہے۔

ایک صارف نے منگل کو بٹگ گرام میں چیئرلفٹ پھنسنے کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے لفٹ پر نسیم کی تصویر لگائی اور لکھا کہ نسیم شاہ پاکستانی ٹیم کو بچانے آرہے ہیں۔

پاکستان ٹورازم نامی پیج نے لکھا کہ نسیم شاہ ایک بار پھر افغانستان کیلئے بدترین خواب ثابت ہوا۔

ایک صارف نے ایشیا کپ میں آصف علی سے بدتمیزی کرنے والے فرید احمد اور شاداب کو رن آؤٹ کرنے والے فضل الحق فاروقی کی تصویر لگاکر لکھا کہ ایسی چیزیں شاہ صاحب کو بالکل پسند نہیں ہیں۔

سابق آف اسپنرسعید اجمل سے منسوب اکاؤنٹ سے پیغام آیا کہ اٹس نسیم شاہ ورسز افغانستان ونس اگین۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگلی بار نسیم شاہ کو ہلکا مت لینا۔

دانش خان نامی صارف نے نسیم کی تصویر لگاکر لکھاتھک گیا ہوں برو۔۔ ذمہ داری لے لے کر۔

وقاص اختر نامی صارف لکھتے ہیں۔نسیم شاہ نے ایک بار پھر افغانستان کوہرا کر شاداب کا بدلہ لے لیا۔

ہاشم نامی صارف نے نوازالدین صدیقی کی تصویر کے ساتھ لکھا،موت کو چھو کے ٹک سے واپس آسکتا ہوں۔

اویس فرید نامی صارف اس سے بھی آگے نکلے اور نانا پاٹیکر کی تصویر لگاکہ لکھا۔باپ کو بھیج تیرے بس کی بات نہیں۔

خرم نامی صارف نے رمیز راجہ اور نسیم شاہ کی گفتگو یوں پیش کی کہ رمیز راجہ نے پوچھا آپ کا افغانستان سے کوئی ذاتی مسئلہ لگتا ہے ،جس پر نسیم شاہ نے جواب دیا، میں نے ایک بار افغانی پلاؤ آرڈر کیا تھا تو اس میں بوٹیاں بھی کم تھیں اور سلاد رائتہ بھی نہیں تھا۔

فرح علی نامی خاتون صارف لکھتی ہیں،نسیم شاہ ایک بار پھر افغانستانیوں پر قہر بن کے ٹوٹا۔

قادر خواجہ نامی صارف نے روتے ہوئے فضل الحق فاروقی کی تصویر لگاکر لکھا،سوجا فاروقی ورنہ نسیم شاہ ایک بار پھر آجائے گا۔

میچ کے بعد ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کا نمبر مانگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US