پاکستانی کرکٹر عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی علی یونس سے منگنی کر لی

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے سابق پاکستانی کپتان اور عظیم بولر وقار یونس کے بھائی علی یونس سے منگنی کر لی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرکٹ پاکستان‘ کے مطابق عالیہ ریاض کی علی یونس سے منگنی کی تقریب واہ کینٹ کے علاقے میں ہوئی جس میں دونوں طرف سے اہل خانہ اور قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی۔

منگنی کی اس تقریب میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئے۔

عالیہ ریاض اور علی یونس نے اپنی منگنی کی جھلکیاں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

یہاں خیال رہے کہ علی یونس سابق بینکر ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرکٹ کمنٹری بھی کرتے ہیں۔ 

سکرین شاٹ: علی یونس انسٹاگرام

دوسری جانب عالیہ ریاض پاکستان ویمنز ٹیم کی طرف سے اب تک 62 ون ڈے اور 83 ٹی20 میچز کھیل چکی ہیں۔

انہوں ںے 62 ون ڈے میچز میں گرین شرٹس کی جانب سے 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کیں۔

اسی طرح عالیہ ریاض 83 ٹی20 میچز میں پاکستان کی جانب 938 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 20 وکٹیں بھی حاصل کر چکی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts