سعودی پرو لیگ: الہلال فٹ بال کلب ناقابل شکست رہی

image

سعودی فٹ بال کلب الہلال کے کوچ جارج جیسوس نے پیر کی رات اپنی خوشی کا اظہار کیا جب ان کی ٹائٹل جیتنے والی ٹیم نے الوحدہ کو 1-2 سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ سیزن 24-2023  بغیر کوئی میچ ہارے ختم کیا۔

عرب نیوز کے مطابق پرتگالی کوچ جارج جیسس نے کہا کہ وہ ریاض کی فٹبال کلب الہلال کے مضبوط  اور ناقابل تسخیر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے کیریئر کے بہترین دنوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سعودی پرو لیگ میں الہلال کلب نے 34 میچ کھیلے جن میں 31 میچ جیتے اور 3 میچ برابر رہے اس طرح کلب نے 96 پوائنٹس حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

سعودی پرو لیگ میں الہلال کلب کے آخری میچ میں الوحدہ کلب کے خلاف کھیلتے ہوئے محمد کینو نے 19ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ ہاف ٹائم تک برقرار رہی تاہم الوحدہ کے یحییٰ النجی نے 77ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

الہلال کلب کے سربین کھلاڑی الیگزینڈر میتروک نے میچ کے اختتام سے قبل انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو فتح دلاتے ہوئے الہلال کو ’ناقابل تسخیر‘ بنا دیا۔

الہلال کے ناقابل تسخیر کھلاڑیوں کے ساتھ  لطف اندوز ہوا ہوں۔ فوٹو انسٹاگرامکوچ جارج جیسس نے کہا ’ہم سعودی پرو لیگ سیزن کو غیر معمولی بنانے کے لیے لیگ میں اپنے آخری میچ کو فتح کے ساتھ ختم کرنے کے خواہشمند تھے۔

ہماری کلب نے اپنے آخری میچ میں کامیابی حاصل کر کے سعودی پرو لیگ کو بھی بغیر کسی نقصان کے ختم کیا۔

ناقابل شکست کامیابی کے ساتھ ہماری خوشی انتہا سے زیادہ ہے۔ فوٹو عرب نیوزکوچ جارج جیسس نے بتایا کہ میں نے اپنے کوچنگ کیریئر کے دوران بہت سے فٹ بال کلبز کے ساتھ متعدد خوشگوار لمحات گزارے لیکن الہلال کے ساتھ تجربہ شاندار رہا۔

خاص طور پر اس پرو لیگ سیزن کے غیر معمولی اختتام پر الہلال کی ناقابل شکست کامیابی کے ساتھ میری خوشی انتہا سے زیادہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts