ٹی20 ورلڈ کپ: ڈیلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر

image

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم امریکہ کے شہر ڈیلاس میں تیاریوں میں مصروف ہے تاہم ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جمعے کو لندن سے امریکہ کے شہر ڈیلاس پہنچی تھی  جہاں وہ میزبان ملک کے خلاف 6 جون کو ایونٹ کا اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم صرف فزیکل اور فیلڈنگ سیشن ہی کر سکی اور ٹریننگ سیشن ختم کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم منگل کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 سے 7 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات 6 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گا جبکہ 9 جون کو نیویارک میں وہ روایتی حریف انڈیا سے ٹکرائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts