فیفا کوالیفائر: سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

image

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچوں کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 

پاکستان کے 24 رکنی سکواڈ میں تین گول کیپرز یوسف بٹ، ثاقب حنیف اور  حسن علی شامل ہیں۔ 

 ڈیفنڈرز میں عبداللہ اقبال، محمد فضل، حسیب خان، راؤ عمر حیات، مامون موسیٰ، محمد صدام، وقار احتشام، معین احمد اور  عبدالرحمان  جبکہ مڈ فیلڈرز میں راحس نبی، اوٹس خان، علی عزیر، عمیر علی، توقیر الحسن، عالمگیر غازی، علی ظفر  شامل ہیں۔ 

عمران کیانی، میکائیل عبداللہ، فرید اللہ، عدیل یونس اور شائق دوست کو بطور فارورڈز سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 

 پاکستان کا مقابلہ 6 جون کو اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں سعودی عرب سے ہوگا جس کے بعد پاکستان 11 جون کو تاجکستان کے خلاف دوشنبہ میں مقابل ہوگا۔ 

خیال رہے کہ سعودی عرب گروپ جی میں 10 پوائنٹ کے ساتھ اول پوزیشن پر ہے جبکہ اردن 7 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

تاجکستان کے 5 پوائنٹ ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts